Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان نے کم بیروزگاری کی شرح میں جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا: عمران خان

بیروزگاری کی شرح

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کم بیروزگاری کی شرح میں دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران معاملات کو بہتر طور پر سنبھالنے پر اپنی حکومت کو مبارک باد دیتا ہوں۔ ہماری حکومت نے سائوتھ ایشیا کے تمام ملکوں سے بہتر انداز میں کورونا کا مقابلہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ بینک کے اعداد و شمار شیئر کیے۔

2020-2022 میں پہلے نمبر پر بے روزگاری کی شرح میں بھارت 8 اعشاریہ صفر پر رہا۔پاکستان 4 اعشاریہ 3 نمبر میں سب سے آخر پر ہے۔

Exit mobile version