Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم کیخلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

وزیراعظم کیخلاف اندراجِ مقدمہ

لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم کیخلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج مدثر بودلہ کے رخصت پر ہونے کے باعث وزیراعظم عمران خان کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی گئی۔ سیشن عدالت لاہور نے پولیس سے رپورٹ اور جواب طلب کر رکھا ہے۔ عدیل یعقوب چودھری ایڈووکیٹ نے اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں سی سی پی او اور ایس ایچ او اسلام پورہ کو فریق بنایا گیا۔

عدیل یعقوب چودھری ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران بازاری زبان استعمال کی۔ عمران خان نے آصف زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی دھمکیوں کی ویڈیو تمام پاکستانی عوام نے بھی دیکھی۔

Exit mobile version