Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عمران کے پاس اتنی جرت ہی نہیں کہ استعفیٰ دے سکے: خورشید شاہ

عمران

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس اتنی جرت ہی نہیں کہ استعفی دے سکے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے ہی اگر کارڈ شو کردیں تو کیا پیچھے بچے گا۔ عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں۔ ایسے ہی سینے سے لگا رکھے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کے پاس اتنی جرت ہی نہیں کہ استعفی دے سکے۔ عمران خان ساڑھے تین سال میں چل بھی نہیں پایا۔

سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ اسپیکر آئین کے تحت ہے، اسپیکر آئین سے اوپر نہیں۔ عدالت کے سامنے آئین بھی ہے اور تمام باتیں بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریفرنس کے حوالے سے پرامید ہیں کہ آئین کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل اپنے جاری بیان میں خورشید شاہ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی پرامن سیاست کی داعی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ طلاعات مل رہی ہیں کہ حکومت اراکین قومی اسمبلی پر دبا ڈال رہی ہے، حکومت ارکان کو ان کا حق استعمال کرنے سے روک رہی ہے، حکومت کو فیصلہ سمجھ آگیا ہے اس لیے غنڈہ گردی کررہی ہے۔

Exit mobile version