Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسلام آباد جلسہ: تنویر الیاس نے گورننگ باڈی کااجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد جلسہ

صدر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے 27مارچ پریڈ گرانڈ اسلام آباد جلسہ کے حوالے سے گورننگ باڈی کا اجلاس کل تین بجے ایف ایٹ آفس میں طلب کیا ہے۔

اس اجلاس میں تمام مرکزی قیادت،پارلیمانی پارٹی بشمول وزیراعظم اور وزرا کرام،پارٹی ٹکٹس ہولڈرز، تمام ونگز کے عہدیدران، ضلعی تنظیموں کے علاوہ متحرک کارکنان کو شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ستائیس مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے منعقد ہونے والے جلسے میں آزادکشمیر سے بھرپور شرکت اور انتطامات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔

Exit mobile version