Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پتنگ بازی کے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں: عثمان بزدار

پتنگ بازی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کرنے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ پتنگ بازی روکنے کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھائیں اور ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے 2شہریوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔

Exit mobile version