Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا: عثمان بزدار

پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے۔ استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی۔

وزیراعظم عمران خان میرے قائد ہیں۔ ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائوں گا۔ وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔

محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلی کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔

Exit mobile version