پاکستان مسلم لیگ( ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کے کہنے پر ہم نے پنجاب میں عدم اعتماد جمع کرائی۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے 6 دن باقی رہ گئے ہیں۔ علی وزیرجیل میں ہیں ان کاپروڈکشن آرڈر جاری ہوناچاہئے۔ الزام لگایاجا رہا ہے کہ نوٹوں کی بوریوں کا لالچ دیا جارہا ہے۔ پرویز الٰہی نے قوانین کی خلاف ورزی کی۔ چودھری برادران کا پہلی بار ایسا فیصلہ آیا جو مونس الٰہی کی وجہ سے ہوا۔ علیم خان گروپ کے پاس 30 سے 40لوگ ہیں۔
چودھری برادران نے خلاف ورزی کی ہے۔ حقائق کو سامنے لانا چاہئے۔ ہم نے آخری ملاقات میں ان کی آفر کو تسلیم کیا تھا۔ آج بھی ن لیگ کے تمام فیصلے نواز شریف کی مرضی سے ہوتے ہیں۔ چو ہدری برادران کو آفر دی انہوں نے قبول کی۔ کھانا کھایا اور دعائے خیر بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ چو ہدری برادران کے کہنے پر ہم نے عدم اعتماد جمع کروائی، چودھری برادران نے کبھی ایسے فیصلے کیے نہیں ،یہ پہلا واقعہ ہے۔ علیم خان فی الحال امیدوار نہیں۔ ترین گروپ کے پاس بھی لوگ ہیں۔ گذشتہ روز بزدار گروپ بھی بن گیا اس کے بھی حامی لوگ ہیں۔
پرویز الٰہی کو کہنا چاہوں گا کہ پی ٹی آئی آپ کو وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتی۔ پرویز الٰہی پی ٹی آئی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے۔ پرویز الٰہی کومسلم لیگ ن ہی پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا سکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تیار ہیں۔ پی ٹی آئی ناراض اراکین نے ہے کہا کہ ضرورت پڑی تو ہم بھی ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسد عمر اپنے بھائی زبیر کو تو قائل نہیں کرسکے کسی اور کو کیا قائل کریں گے۔ فواد چوہدری اپنے بھائی سے تردید کرالیں کہ ہمیں ووٹ کی یقین دہانی کرائی تھی یا نہیں۔ بی اے پی کا فیصلہ 4اور ایک سے اور مسلم لیگ ق کا 3اور دو سے ہوئی ہے۔