Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کابینہ کا ہنگامی اجلاس: وزیر اعظم کی دعوت کے باوجود ایم کیو ایم شرکت سے انکاری، بی اے پی اور قاف لیگ بھی گومگو کا شکار

وزیر اعظم

Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Federal Cabinet at PM Office Islamabad on 16th April, 2019

وزیر اعظم کی دعوت کے باجود متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے کابینہ اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور ق لیگ بھی اس اجلاس کے حوالے سے گو مگو کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے جب وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط اینکر پرسنز کو دکھانا چاہا تو اس پر وفاقی کابینہ کے ارکان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ یہ خط پہلے کابینہ کے ارکان کو دکھائیں۔ زرائع کے مطابق جب کابینہ ارکان نے بھی تشویش کا اظہار کیا تو وزیر اعظم عمران کان نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا جس میں کابینہ ارکان کو دھمکی آمیز خط دکھایا جائے گا۔

کچھ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےاس اجلاس میں ایم کیو ایم سے خالد مقبول صدیقی اور بلوچستان کہ خالد مگس کو خصوصی طور پر اس اجلاس میں مدعو کیا ہے لیکن کسی وجہ سے ان کی اس اجلاس میں شرکت ممکن نہیں ہو سکی۔

زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خالد مقبول نے زاتی مصروفیت کے سبب آنے سے انکار کیا ہے جبکہ خالد مگسی سے فلحال رابطہ نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں پارلیمانی لیڈروں کو وزیر اعظم کا اجلاس میں بلانے کا مقصد وہ خط دکھانا تھا۔

Exit mobile version