Site icon روزنامہ کشمیر لنک

چوہدری یاسین کی گرفتاری کیخلاف ریاست بھرمیں ریلیاں،مظاہرے،ٹائرجلاکرسڑکیں بند

چوہدری یاسین کی گرفتاری کیخلاف ریاست بھرمیں ریلیاں

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری یاسین کی گرفتاری کیخلاف ریاست بھرمیں ریلیاں،مظاہرے،ٹائرجلاکرسڑکیں بند۔

اس ضمن میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سٹی مظفرآباد کے صدر خالد اعوان، جنرل سیکرٹری شیخ اظہر کی کال پر چہلہ بانڈی پارٹی آفس کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سڑک بند کر کے ٹائر جلائے اور شدید نعرہ بازی کی ۔ مظاہرے میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر ، سٹی نائب صدر راشد مغل ، ڈویژنل صدر خواتین ونگ فوزیہ حبیب ، سٹی صدر مسرت شیخ، سنی میر، نسیم گیلانی، خاور جوش، جمیل اعوان ،اختر راٹھور ، دینی بھائی، ملک ارسلان ، مدثر منیر، صلاح الدین حمید قریشی ، عظمت اعوان ، سبیل شیخ ، اشتیاق گنائی ، سہیل قریشی، ابراہیم ناصر ، صائم باسط سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چوہدری یاسین قدم بڑھا ہم تمہارے ساتھ ہیں ، ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ، گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو ، زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ، زندہ ہے بی بی زندہ ہے ،وزیر اعظم بلاول بھٹو قدم بڑھا ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے کہا ظلم جبر ناانصافی سیاسی انتقام کی پالیسیاں وفاقی حکومت اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کیلئے کلنک ٹیکہ ہیں چوہدری محمد یاسین مرد میدان اور جرات وہمت کی داستان کا نشان ہیں جنہیں بار بار انکے سیاسی مخالفین محلاتی سازشوں کا نشانہ بناتے ہیں اور آخر کار انہیں شرمندگی ندامت اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شوکت جاوید میر نے کہا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دخترِ مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال سید خورشید شاہ سے لیکر چوہدری محمد یاسین نے مارشل لاء سے لیکر مسلط کردہ دھاندلی کی پیداوار حکومتوں کا مقابلہ کیا ہے چوہدری محمد یاسین کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد تک عوام دشمن کشمیر فروش حکمرانوں کیخلاف ہونے والی لانگ مارچ کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار اور کوٹلی کے ضمنی انتخابات میں وفاقی حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے اخراجات اور مداخلت کے باوجود شکت نے وزیراعظم عمران خان کو پیپلزپارٹی کے صدر چودھری محمد یاسین کی ذاتی دشمن بنا دیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملکی وقار قومی تشخص عوامی مفادات انتقامی کارروائیوں کے خلاف علی بابا اور چالیس چوروں کا ہر میدان میں تعاقب کریں گے۔

Exit mobile version