Site icon روزنامہ کشمیر لنک

این سی او سی کا آج آخری دن: کامیابی پر وزیراعظم کی پوری ٹیم کومبارکباد

این سی او سی

انسداد کورونا کے لیے تشکیل دیے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا آج آخری دن ہے جس کے بعد اسے بند کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بھی اپنے اپنے بیانات جاری کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو این سی او سی بند کیے جانے کی اطلاع دی اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان دی۔ وبا سے نمٹنے کے لیے قومی تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر این سی او سی کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے اس وبا سے نمٹنے کیلئے تمام تر قومی تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر این سی او ای قیادت اور ٹیم دونوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ این سی او سی کے معاملے پرہمارے کام کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ آج این سی او سی کے آپریشن کا آخری دن ہے۔

اس کا علاوہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی شرح مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے جبکہ اس کے برعکس ہماری ویکسینیشن کی سطع بلند ترین سطع پر ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ کورونا وبا میں این سی او سی کی سربراہی کو اپنے لیے اعزازاپنے لیئے اعزاز سمجھتے ہیں۔

Exit mobile version