Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اگر پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی تو حکومت پر مزید 20ارب کا بوجھ پڑھ سکتا ہے

پیٹرول اور ڈیزل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت پر مزید 20 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ مزید 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تو پرپرائس ڈیفرنشیل کلیم مزید بڑھتا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی تسلسل سے برقرار رکھی گئی تو حکومت پر 20 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا جسے حکومت کو یکم سے 15 اپریل تک پرائس ڈیفرنشیل کلیم کی صورت میں ادا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قیمتیں اسی طرح برقرار رکھنے سے پیٹرول پرپرائس ڈیفرنشیل کلیم فی لیٹر 24.78 روپے تک بنے گا جبکہ اس وقت پیٹرول فی لیٹر پرائس ڈیفرنشیل کلیم میں 23.42 روپے ہے۔ جبکہ ڈیزل پرپرائس ڈیفرنشیل کلیم 43 روپے 10 پیسے فی لیٹر بڑھ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پر موجودہ پرائس ڈیفرنشیل کلیم 34.92 روپے ہے۔

Exit mobile version