Site icon روزنامہ کشمیر لنک

خیبر پختونخوا (کے پی) میں بلدیاتی الیکشن دوسرے مرحلے میں داخل

بلدیاتی الیکشن

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن دوسرے مرحلہ میں داخل 18 اضلاع میں پولنگ جمعرات کو شروع ہو گئی۔ سکیورٹی سمیت تمام دیکر انتظامات مکمل۔ انتخابات کیلئے ضروری تمام تر انتخابی مواد جن میں بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور دیگر اشیاء ضرورت شامل ہیں پولنگ اشٹیشن تک پہنچا دی گئی ہیں جبکہ پولنگ اسٹاف کو بدھ کے دن متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سکیورٹی کے ساتھ پہنچا دیا گیا ہے۔

پولنگ مٹیریل کی تقسیم متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفتر سے ہو رہی ہے، جبکہ تمام تر عمل سیکرٹری، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں مکمل کیئے جا رہے ہیں۔

دوسرے مرحلے کی پولنگ کناضلاع میں ہوگی؟

دوسرے مرحلے میں زیادہ تر پولنگ اسٹیشنز پہاڑی علاقوں میں اور دور دراز کہ پہاڑی علاقوں میں کی جا رہی ہے۔ پولنگ اسٹاف بمعہ پولنگ مٹیریل پولنگ اسٹیشنز پر پہنچانے کا کام بدھ کے روز صبح کے وقت شروع کر دیا گیا تھا۔

دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں کل 6176 پولنگ اسٹیشنز جبکہ 16509 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں جن اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ان میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان بالا، کوہستان زیریں، کولائی پالس، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر زیریں، چترال بالا ،چترال زیریں ، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

ان 18 اضلاع میں کل یونین کونسلز کی تعداد ایک ہزار 830 ہے اور کُل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 80 لاکھ 57 ہزار 474 اگر ان کو ووٹروں کو مرد و خواتین کے حساب سے دیکھا جائے تو اس میں مرد ووٹرز 44 لاکھ 89 ہزار 771 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 67 ہزار 703 بتائی جا رہی ہے۔ سوات اور ایبٹ آباد میں سٹی میئرکی نشست پربڑے معرکے کا امکان جبکہ اس بلدیاتی الیکشن میں کل 29 ہزار 3 سو 38 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

تحصیل میئر اور چیئرمین کی مجموعی نشستوں کیلئے 651 امیدوار سامنے آئے ہیں جبکہ ولیج، نیبرہڈ میں جنرل نشستوں پر 13 ہزار 331 افراد انتخابی عمل کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب خواتین کی نشستوں کیلئے 3 ہزار 201 امیدوار میدان کے اکھاڑے میں ہیں جبکہ مزدوروں اور کسانوں کی نشستوں پر 6602، یوتھ پر 5446 امیدوار اور اقلیتی نشستوں پر 107 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

Exit mobile version