Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیر اعظم پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیاہے: فواد چوہدری

وزیر اعظم پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور میرے خلاف ہونے والی سازش کا گزشتہ سال اگست سے معلوم ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ دی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔

Exit mobile version