Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اتوار کو عمران خان نیازی کو ایوان میں شکست فاش ہوگی: شہباز شریف

عمران خان

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتوار کو عمران خان نیازی کو ایوان میں شکست فاش ہوگی کیوں کہ ہمارے نمبرز مطلوبہ تعداد سے بھی زائد ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ احتساب کا بیانیہ دم توڑچکاہے۔ آج تک جتنے بھی میگا اسکینڈل عمران نیازی کے ناک کے نیچے ہوئے ان میں سے ایک کا ریفرنس نیب کونہیں بھیجا گیا۔ چینی، ادویات، گندم، گیس، پاورپلانٹس کے اربوں کے سکینڈل سامنے آئے، مہنگے ترین فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنائی گئی۔ بی آرٹی پشاور، مالم جبہ سمیت کسی ایک کیس کی تحقیقات نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے خلاف درجنوں کے حساب سے مقدمات درج کیے گئے۔ ایک بھی مقدمے کے شواہد سامنے نہیں لاسکے۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے میرے خلاف پونے دوسال تحقیقات کی۔ کہا ڈرون حملوں پرنوازشریف نے کچھ نہیں کیا تاریخ کومسخ کرنے کے مترادف ہے، میرے قائد ڈرون حملوں پر پورا مقدمہ لڑتے تھے۔ یہ ساری باتیں ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ٹرمپ سے ملاقات میں بڑے اچھے انداز میں ملاقات کی اور کہا دوسرا ورلڈکپ لیکرآرہا ہوں۔

اس شخص نے دنیا اور دوست ممالک سے تعلقات کا بیڑہ غرق کر دیا۔ چین نے ہر ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ کس نے سی پیک کے خلاف دشنام تراشی کی۔ عمران خان، اسدعمر، پرویزخٹک نے سی پیک کے خلاف جھوٹا پروپگنڈا کیا تھا۔ سی پیک میں قرضے اورانویسٹمنٹ بھی شامل ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے دن رات پروپیگنڈا کیا جاتا تھا۔ لاہوراورنج لائن، انفراسٹرکچر پر 8 فیصد نہیں سوا 2 فیصد پر قرضے لیے گئے۔

Exit mobile version