Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے 15 اپریل تک کیلئے ہوگا۔
وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 68 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی، سمری کی منظوری کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت 205 روپے اور ڈیزل کی قیمت 213 روپے فی لیٹر ہونا تھی۔

Exit mobile version