Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ترین گروپ کا وزیر اعلی پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان

ترین گروپ

جہانگیر ترین گروپ نے اپوزیشن کے پنجاب کی وزارتِ اعلی کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کی باضابطہ حمایت کر دی جس کے بعد حمزہ شہباز کا پلڑہ بھاری ہو گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے وزارت اعلی کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کی حمایت سے متحدہ اپوزیشن کے 188 ارکان بنتے ہیں۔ جبکہ وزیرِ اعلی پنجاب بننے کے لیے 186 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے 165، پیپلز پارٹی کے 7، 2 آزاد ارکان اور 14 ترین گروپ کے ملا کر مجموعی تعداد 188 ہو گئی ہے۔دوسری جانب چھینہ گروپ سمیت پی ٹی آئی کے 169 اور ق لیگ کے 10 ملا کر کل تعداد 179 ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کی وزارتِ اعلی کے حوالے سے 2 آزاد ارکان، 1 ووٹ کے ساتھ چوہدری نثار اور 1 ووٹ کے ساتھ راہِ حق پارٹی ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب علیم خان گروپ کے پاس 4 یا 5 ممبران بتائے جاتے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ علیم خان کا دعوی ہے کہ وہ 30 سے زائد ممبران سے مل چکے ہیں۔

Exit mobile version