Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے انتخابات کل کرے گی۔ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی جس کیلئے آج اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے 3 اپریل کا دن مقرر کر دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بج تک ملتوی کیا ہے جس میں وزارت اعلی پنجاب کیلئے انتخاب کا عمل شروع کیا جائے گا۔ شیڈول کے عین مطابق تمام امیدواربذات خود یا اپنے تجویز و تائید کنندہ کاغذات نامزدگی حاصل کرکے شام 5 بجے سے پہلے جمع کراسکتے ہیں، جس کے بعد اسکروٹنی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

چنکہ چودھری پرویز الہی وزارت اعلی کے قلمدان کے امیدوار ہیں اس لیئے وہ الیکشن شیڈول کا اعلان کرنے کے بعد بقیہ عمل پورا کرنے کیلئے تمام تر زمہ داریاں ڈپٹی اسپیکر کو سونپیں گے۔ یاد رہے کہ حکومت کی طرف سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کیلئے منتخب کیا ہے۔

حمزہ شہباز نے ترین گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان نے نیا پاکستان بنانا تو دور پرانا پاکستان بھی دفن کر کہ رکھ دیا۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ الحمد للہ ہمارے پاس عددی اکثریت پوری ہے اور منصب سنبھالنے کے بعد عوام، ملک اور صوبے کی بہتری کیلئے کام شروع کریں گے۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا ہم بات بات پہ سرپرائز نہیں دیتے لیکن وقت آنے پر بھر پور سرپرائز دیں گے۔

Exit mobile version