Site icon روزنامہ کشمیر لنک

امریکہ اور سے تعلقات میں وسعت اور بہتری چاہتے ہیں: آرمی چیف

امریکہ

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ بھی بہترین سٹریٹجک تعلقات ہیں اور پاکستان ان دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو خراب کیے بغیر مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں سکیورٹی ڈائیلاگ کے منعقد اجلاس کے دوسرے دن شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کیمپوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین قریبی برادرانہ اور سٹریٹجک تعلقات ہیں جن کا اندازہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے منصوبے سے لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں مزید کہا ہے کہ ’امریکہ کے ساتھ بہترین سٹریٹجک تعلقات ہیں جن کی طویل ترین تاریخ ہے اس کے علاوہ امریکہ ہماری سب سے بڑی برآمدی منڈی بھی ہے۔‘

باجو کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ملک سے تعلقات خراب کیے بغیر ان دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے جس پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان نے جمعرات کو قوم سے خطاب میں امریکہ کی طرف اشارہ کیا تھا کہ ایک طاقتور غیر ملک اُنھیں اقتدار سے ہٹانا چاہتا ہے جو عدم اعتماد کی صورت میں عیاں ہے۔

Exit mobile version