Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ریاست مدینہ کے نام پر سیاست کر کے عوام کو لوٹا گیا: مریم اورنگزیب

ریاست مدینہ

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے نام پر سیاست کر کے عوام کو لوٹا گیا۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرائے کے ترجمان دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں اور جمہوریت کے لباس میں آمرانہ اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں سویلین مارشل لا لگایا اور پانچواں دن ہے ملک میں آئین معطل ہے جبکہ آئین شکنوں کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈالر کی قیمت اس وقت 190 روپے کے قریب پہنچ چکی ہے اور اگر حکومت جانے کی سازش تھی تو خود اسمبلی تحلیل کیوں کی؟ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزامات پر فرح خان کی تردید نہیں آئی وہ عثمان بزدار کی جگہ وزیر اعلی بھی تھیں۔

لیٹر گیٹ کمیشن کے بجائے ایک ہی بنے گا وہ ہو گا فرح خان کمیشن۔ الیکشن میں جانا پاکستان کی عوام کا فیصلہ ہے۔ ہم الیکشن میں جائیں گے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے الزام عائد کیا کہ مدینہ کے نام پر سیاست کر کے عوام کو لوٹا گیا اور جعلی مراسلہ منگوا کر نیشنل سیکیورٹی کا نام استعمال کر کے وفاق پر حملہ کیا گیا۔ بات اب انتخابات کی نہیں بلکہ آئین شکنی کی ہے۔

Exit mobile version