عمران خان کے عدالتی فیصلے کی ممکنہ خلاف ورزی کے مقابلے کے لئے متحدہ اپوزیشن نے جوابی حکمتِ عملی تیار کر لی۔
متحدہ اپوزیشن کی قانونی ٹیم نے مشاورت میں مختلف ممکنات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے سیکرٹری طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری مشتاق، افسران اور عملے کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ آئین اور عدالت عظمی کے فیصلے کا احترام کریں۔
حکومتی آلہ کار بننے یا عدالت عظمی کے فیصلے پر عمل درآمد میں رخنہ اندازی کرنے والے آئین اور قانون کے مجرم ہوں گے۔ عدالتی حکم کے مطابق عمل کریں، قومی اسمبلی کے آج (ہفتہ )کے اجلاس میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو وہ توہین عدالت ہوگی۔