Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کوئی آئین نہیں توڑا، میرے فیصلے کو قوم نے سراہا: قاسم سوری

کوئی آئین نہیں توڑا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کوئی آئین نہیں توڑا، میرے فیصلے کو قوم نے سراہا، بڑی قوتیں صرف پاکستان میں ہی نہیں دیگر جگہوں پر بھی حکومت بدلنے کا سوچ رہی ہیں۔

پارلیمنٹ ہائوس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی آئین نہیں توڑا بلکہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور پوری قوم نے میرے فیصلے کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنڈے کے تحت حکومتیں بدلیں تو ایک محب وطن پاکستانی کے اقدم اٹھائے۔

جنہوں نے مارشل لا لگایا انہوں نے غلط کیا لیکن ہماری جمہوری حکومت ہے۔ عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پتا ہے کہ سازش ہو رہی ہے۔ حکومت نے کمیشن بنایا ہے، بیرونی آقائوں کی غلامی کرتے ہوئے حکومت بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میں نے پاکستان کی خاطر رولنگ دی، ساری زندگی اس پر فخر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے جو فیصلے دیے آئی ایس پی آر سمیت تمام ریاستی اداروں نے اس کی توثیق کی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آرٹیکل 5 اور میری رولنگ کی طرف گئی ہی نہیں۔ اگر سپریم کورٹ کے ججز خط دیکھتے تو وہ بھی یہ ہی فیصلہ کرتے۔

Exit mobile version