Site icon روزنامہ کشمیر لنک

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے

شہباز شریف

قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا ہے جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

شہباز شریف کو ایوان میں 174 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم کا انتخاب کرانے سے معذت کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ میں اس کارروائی کا حصہ بنوں۔ قاسم سوری نے بھی ایوان کی کارروائی ایاز صادق کے حوالے کرتے ہوئے اسپیکر کی نشست چھوڑ دی۔ ایاز صادق نے قائد ایوان کے انتخاب کا عمل شروع کرادیا ہے۔ ایوان میں 5 منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد بعد ہال اور لابی کے دروازے بند کر دیے گئے اور ارکان کو اے اور بی لابی میں جانے کے لیے کہا گیا۔ جس کے بعد ووٹنگ شروع کردی گئی اور نئے قائد ایوان کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

جس کے بعدقومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں پینل آف چیئر کے رکن ایاز صادق نے قائد ایوان کے لیے ہونے والی رائے دہی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف کو 174 ووٹ ملے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شاہ محود قریشی کو کوئی ووٹ نہیں ملا

Exit mobile version