Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نیب کو ختم کرنے کا مطلب کرپشن کو جائز قرار دینا ہے: فرخ حبیب

نیب

سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حب نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کرنے کا مطلب چوری اور کرپشن کو سرعام جائز قرار دینا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب نے شاہد خاقان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ نیب کو ختم کرنے کا مطلب ہے کہ چوری اور کرپشن کو سرعام جائز قرار دے دو اور جیلوں میں بند سب چوروں کو رہا کردو۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ اگر مقصود چپڑاسی کے نام کرپشن کرنے والا کرائم منسٹر شریف بن سکتا ہے تو باقیوں کا کیا قصور ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ پوچھنا تھا پرانے پاکستان میں آج ڈالر 100 کا، گھی 150 روپے کلو، چینی 50 روپے کلو، آٹا 35 روپے کلو بجلی کا یونٹ 8 روپے جانا چاہیے؟

Exit mobile version