Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم کی پٹرولیم منصوعات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

پٹرولیم منصوعات

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پٹرولیم منصوعات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی تیار کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں توانائی کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان عباسی، خزانہ اور پٹرولیم کی وزارت کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا۔

Exit mobile version