Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حمزہ شہبازکو وزارت اعلی سے ہٹانے کی درخواست پر چیف سیکرٹری سے25مئی کو جواب طلب

تحریک انصاف

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر متفرق درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر سے25مئی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے کہ آئین کے آرٹیکل63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا اطلاق ماضی سے ہوگا۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد حمزہ شہباز آئینی وزیراعلی نہیں رہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر سے25مئی کو جواب طلب کرلیا۔

Exit mobile version