Site icon روزنامہ کشمیر لنک

برف باری کا نیا سلسلہ، سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری ہو گئی

برف

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آزاد کشمیر و بالائی علاقوں میں کل سے متوقع بارش و برف باری کے سلسلہ میں شہریوں کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہدایت نامہ میں شہریوں کوسفر اختیار کرنے سے قبل موسمی صورتحال کو مد نظر رکھیں۔ اور اپنا سفر دن کی روشنی میں اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہری مطلوبہ منزل پر اپنے قیام کی ریزرویشن کو کنفرم کر لیں۔

خطر ناک اور دشوار گزار راستوں پر سفر کرتے ہوئے اپنی توجہ صرف ڈرائیونگ پرمرکوز رکھیں۔ گاڑی کی مکمل فٹنس,بیٹری کی کنڈیشن اور مناسب فیول کا اطمینان کر لیں۔ برفانی علاقوں میں سفر کی صورت میں گاڑی کے لئے snow chain کا استعمال کریں۔

دو طرفہ ٹریفک چلنے کی وجہ سے پارکنگ کا خاص خیال رکھیں۔ شہری گرم /کپڑے، چاکلیٹس یا خشک میوہ جات اپنے ساتھ رکھیں۔ مو بائل فون اور پاور بنک لازمی ساتھ رکھیں۔

سیاحوں کی راہنمائی کے لئے آزاد کشمیر ٹورسٹ پولیس موجود ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122سے رابطہ فرمائیں۔ حفاظتی تدابیر اختیار کریں تا کہ محفوط رہ سکیں۔

Exit mobile version