Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی کورونا وائرس سے صحتیاب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کاکہنا ہےکہ شاہد آفریدی کورونا سے صحتیابی کے بعد کل ہوٹل آجائیں گے جہاں ان کا اینٹی جین ٹیسٹ ہوگا۔

اعظم خان نے کہا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر شاہد آفریدی کو تین روز کا آئسولیشن نہیں کرنا پڑے گا اور رپورٹ منفی آنے پر وہ 3 فروری کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کورونا کی رپورٹ مثبت آنے پر گھر میں قرنطینہ تھے۔

Exit mobile version