دیوہیکل اُڑن طشتریاں ،انوکھے جہاز اور دیوقامت روبوٹس حیران و پریشان کرنے آرہے ہیں۔ خلائی مخلوق اور اسٹار وارز سیریز کے مداحوں کے لئے نئی ویڈیو گیم ’’دی اسٹار وارز؛ بیٹل فرنٹ2‘‘17نومبر کو لانچ کی جائے گی ۔امریکی وڈیو گیم ڈویلپرز پینڈامک اسٹوڈیوزکی تیار کردہ یہ وڈیوگیم اسٹار وارز کے روایتی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو جدید روبوٹس اور اُڑن طشتریوں پرسوار ہوکر نئے خلائی مشنز پر روانہ ہوتے ہیں۔نئی دنیا کی تلاش میں مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے جدید ہتھیاروں سے لیس ان جانبازوں کو خطرناک خلائی دشمنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سنسنی اور تھرل پر مبنی اس وڈیوگیم میں کئی نئے اور خطرناک مِشن متعارف کروائے گئے ہیں جو نشانے بازی اور ایکشن کے شوقین افراد کو اگلے لیول تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔طاقتور ہتھیاروں سے اپنے حریف کو پچھاڑتے فائیٹرزکی یہ وڈیو گیم خصوصی طور پرپلے اسٹیشن فور،پلے اسٹیشن ٹو،مائیکرو سافٹ ونڈوزاورایکس باکس کیلئے موزوں ہے جورواں سال 17نومبرکولانچ کر دی جائیگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments