بالی وڈ کی ہیروئن سوناکشی سنہا کی ویسے توابھی ہارر ایکشن فلم ’اتفاق‘ ریلیز ہوئی ہے تاہم وہ سلمان خان کی ’دبنگ تھری‘ کے لیے زیادہ پریشان ہیں۔فلم ساز ارباز خان نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ 2018 میں’ ’دبنگ تھری‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا تاہم انہوں نے فلم کی ہیروئن کے حوالے سے واضح اعلان نہیں کیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں ارباز خان نے کہا تھا کہ ’دبنگ تھری‘ میں سنی لیون کو صرف آئٹم سانگ کے لیے ہی نہیں بلکہ اور کسی کردار کے لیے بھی کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔ارباز خان کے اس بیان کے بعد یہ چہ مبگوئیاں ہورہی تھیں کہ ’دبنگ‘ فلم سیریز میں اس بار سوناکشی سنہا ہیروئن کے روپ میں نظر نہیں آئیں گی تاہم اب سوناکشی سنہا نے واضح کردیا ہے کہ وہ ’دبنگ‘ سیریز کا حصہ ہوں گی اور وہ ’دبنگ تھری‘ میں بھی نظر آئیں گی۔’دبنگ تھری‘ میں ان کا کردار کچھ مختصر بھی کیا گیا تو بھی وہ فلم کا حصہ ہوں گی۔سوناکشی سنہا نے بتایا کہ ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ آئندہ برس شروع کردی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ فلم میں انہیں کاسٹ نہ کئے جانے کی خبروں پر وہ فکر مند نہیں تھیں بلکہ وہ اور سلمان خان ایسی خبروں پر ہنستے رہے۔ سوناکشی سنہا نے سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دبنگ فلم کی وجہ سے ہی وہ بالی وڈ میں شہرت کی بلندیوں کو پہنچیں۔اداکارہ نے تسلیم کیا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں ’دبنگ‘ کی رجو کی وجہ سے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments