بالی وڈاداکارہ الیانا ڈی کروز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن میں ہونے کی وجہ سے انہوں نے خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ بالی وڈ میں ’برفی‘ سے ڈبیو کرکے اپنی جاندار اداکاری سے پہچان بنانے والی ادکارہ الیانا ڈی کروز نئی فلم ’بادشاہو‘ کی کامیابی کے بعد اپنے کریئر کے عروج پر ہیں لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ انکشاف کیا کہ وہ ’ڈسمارفک‘ نامی بیماری کا شکار تھی اور وہ ہر وقت ڈپریشن میں مبتلا رہتی تھیں جس کی وجہ سے ذہن میں مختلف خیال گردش کرتے رہتے تھے ۔ ایسے میں کئی بار خودکشی کا خیال بھی آیایہاں تک کہ ایک بار تو خودکشی کی کوشش بھی کرچکی ہوں ۔اداکارہ نے کہا کہ میں غیر معمولی طور پر خود شعوری کی شکار ہوں اور اپنے اسی احساس کی بنا پر میں ہمیشہ خود کو ناخوش اور کمزور محسوس کرتی ہوں ۔ یہ سلسلہ 15 سال کی عمر سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ میرا صرف ایک ہی مقصد ہوتا تھا اورآج بھی ہے کہ مجھے ہر شعبے میں لوگ قبول کریں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments