شارجہ: نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست دیدی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ مہمان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ کیٹ مارٹن 46، سوفی ڈیوائن 41 اورکیٹی پرکنز 26 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ یوسف نے 3 جبکہ ایمن انور، ثنا ءمیر اور جویریہ خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔148 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹ پر 132 رنز بنا سکی۔ ناہیدہ خان 34، جویریہ خان 27 اورکپتان بسمہ معروف 25 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ تھامسن نیوٹن نے 2 جبکہ لی تاہوہو اور سوفی ڈیوائن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments