امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکا کے ضبط کا امتحان نہ لے جبکہ جوہری ہتھیاروں کو غلط ہاتھوں میں نہیں دیکھ سکتے۔جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکا کے ضبط کا امتحان نہ لے،امریکا جوہری ہتھیاروں کو غلط ہاتھوں میں نہیں دیکھ سکتا، ہم امریکا کے شہروں اور اس کے اتحادیوں کی تباہی کے خطرات کو ہرگز مول نہیں لے سکتے۔امریکی صدر نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور دھمکیوں کو دنیا کے امن کے لئے سنجیدہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری آواز مہذب دنیا کی پرامن آواز ہے دنیا میں دیرپا امن قائم کرنے کے لئے عالمی طاقتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ذمہ دار ملکوں کو شمالی کوریا کو اس کے تباہ کن رویے کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے عالمی تنہائی سے دوچارکرنا چاہئے۔واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے 12 روزہ دورے پر ہیں جس میں پہلے جاپان پہنچے اس کے بعد جنوبی کوریا پہنچنے کے بعد وہ ہمفریز فوجی بیس میں امریکی فوجیوں سے بھی ملے۔امریکی صدر کے جنوبی کوریا پہنچنے کے بعد ان کی حمایت اور مخالفت میں متعدد لوگ سڑکوں پر آگئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments