کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ سیز فائر لائن توڑنے کے لیے وسیع مشاورت اور کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے صدر اور وزیر اعظم اس کا اعلان کریں تو اس کا فائدہ ہو گا ،سیز فائرلائن کی طرف مارچ فریڈم فلوٹیلا کی طر ز پر کیا جائے تاکہ پوری دنیا کی توجہ مبذول ہوسکے اس کاآغاز برطانیہ یا ترکی سے کیا جائے ،پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی مشاورت سے مارچ کیا جائے تو نتیجہ خیز ہوسکتا ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر نریندر مودی نے مظالم کے تمام سامراجی ریکارڈ توڑ دئیے ہیں پورے کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوںکو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے عالمی برادری کی خاموشی ہندوستانی افواج کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ دے رہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ اور استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سیز فائر لائن کی طرف مارچ کے لیے موثر ہوم ورک کی ضرورت ہے کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر تمام کشمیری مذہبی اور سیاسی جماعتیں ایک ہیں اور متحد و متفق ہو کر مارچ کیا جائے اس کا مثبت نتیجہ حاصل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اس کے لیے پھر اگرہمیں قربانی دینی پڑی تو دینی چاہیے تاکہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے انہوں نے کہاکہ سیز فائر لائن کی طرف مارچ کرنے سے قبل مقبوضہ کشمیر کی پوری قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے تاکہ وہاں سے بھی لاکھوں لوگ نکلیں اور یہاں سے بھی لاکھوں لوگ سیز فائر لائن کی طرف مارچ کریں انہوں نے کہاکہ یہ کال انفرادری کے بجائے اجتماعی طور پر دینے کی ضرورت ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments