بغداد…ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں زلزلے سے مرنیوالوں کی تعداد328 ہوگئی۔ 5 ہزار سے زائدہیں۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیا گیا ۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ عراق کی سرحد سے متصل کئی دیہات تباہ ہوگئے ۔ بجلی کی فراہمی معطل ہے ۔ بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی حکام نے اپنے سرحدی علاقے میں300 سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔ سرحد کے پار عراقی علاقے میں6افراد ہلاک ہوئے ۔ سب سے زیادہ تباہی ایرانی صوبے کرمان شاہ میں ہوئی جہاں3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ۔ کرمان شاہ کے شہر سرپل ذھاب میں 142 ہلاکتیں ہوئیں۔ یہ شہر عراقی سرحد کے قریب ہے۔زلزلے سے متعدد عمارتیں اور مکانات زمین بوس ہوگئے ۔ دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکالا جارہا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔زلزلے کا مرکز عراق کے کرد علاقے سلیمانیہ میں تھا جس کی گہرائی 33 کلو میٹر تھی۔واضح رہے کہ یوایس جی ایس نے زلزلے کی تباہی کے لحاظ سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے جو شدید خطرے کے لئے جاری کیا جاتا ہے۔ زلزلے کی شدت 7.3 ریکار کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments