وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو سینیٹ الیکشن سے خوف لاحق ہے اور انہیں خطرہ ہے کہ اگر سینیٹ سے ہارگئے تو انتخابات میں منفی اثر پڑیگا،تمام واقعات سی پیک کو نشانہ بنانے کے لیے ہیں، ایک عرصے سے بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ سرحد پار حملوں کی وجہ سے ہوا، پاکستان میں دہشت گردی بھارت کے ذریعے افغانستان سے ہوتی ہے تاہم سرحد پر نگرانی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں، ایسے تمام واقعات کو روکنے کے لیے سدباب کریں گے جب کہ ایسے واقعات سے سی پیک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ہم سی پیک کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان 2013 سے ہمیں ایک ایک مہینے کے پرمٹ پر چلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے صوبے خیبر پختونخوامیں ایم پی ایز نے بغاوت کردی ہے جب کہ عمران خان کو خطرہ ہے کہ اگر سینیٹ سے ہارگئے تو انتخابات میں منفی اثر پڑیگا، عمران خان کو سینیٹ الیکشن سے خوف لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کی روشنی میں دوبارہ کی جائیں گی، حلقہ بندیوں کے لیے بھی 2 سے 3 ماہ درکار ہیں، حلقہ بندی اور پولنگ اسٹیشنز کاعمل مئی تک جاکر مکمل ہوگا۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اگر آپ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے 90 دن سے زیادہ کی کئیر ٹیکر حکومت چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments