لاہور…سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب ریفرنسز میں امید ہے اللہ تعالی اچھا فیصلہ کرے گا ۔مسلم لیگ ن متحد ہے۔ اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔ این اے 120 کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ وہ 72 ارکان کہاں ہیں جن کے پارٹی چھوڑنے کی بات ہورہی ہے۔ مجھے تونظرنہیں آ رہے ۔یہ کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن اس کاحقیقت سے تعلق نہیں۔ نامعلوم نمبروں سے ٹیلی فون کال کرکے ارکان کو ڈرانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ۔اب لوگ بات کرتے ہیں، ڈرتے نہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں بھی شیر بہت زور سے دھاڑے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments