کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ فواد عالم کو سیلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کےلئے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں طلب کیا گیا تھا جہاں سلیکٹرز کو موقع ملا کہ ان کی تیکنیک اور اسٹروک کو جانچیں اور دیکھا جائے کہ وہ زیادہ باونڈریز کیسے لگا سکتے ہیں تاہم ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو رنز بناتے رہنے کی ضرورت ہے اور ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ چوکے، چھکے لگانے پر توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فواد عالم کی این سی اے میں موجودگی اچھا موقع تھا جہاں ہمیں طویل طرز کے لیے ان کی فٹنس کے حوالے سے جاننے کا موقع ملا۔مکی آرتھر نے زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی انفرادی طور پر اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے۔انھوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی میں آئی سی سی کی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اپنی توجہ کھیل پر ہی مرکوز رکھنے کی ہدایت کی۔ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹی ٹوئنٹی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے اور میرے خیال میں ہماری ایک روزہ ٹیم بھی بہتر ہے تاہم اب ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پھر سے سرفہرست آنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے گزشتہ سال درجہ بندی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ سرفہرست پوزیشن حاصل کی تھی تاہم مصباح الحق اور مایہ ناز بلے باز یونس خان کی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد قومی ٹیم گزشتہ ماہ سری لنکا سے سیریز میں شکست کے نتیجے میں ساتویں پوزیشن پر چلی گئی۔فاسٹ بولر سہیل خان پر بات کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ سہیل خان جو کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے تاہم وہ ایک دہائی پرانے بولرہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments