چھوٹے سر جتنے پھوڑے سے نجات پانیوالا

بینکاک…. یہاں رہنے والا 71سالہ محنت کش برسوں بعد اب مطمئن زندگی گزارنے کے قابل ہوگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق 71سالہ جارون سہام علی کے گال کے قریب ایک بڑی سی رسولی بن گئی تھی جو اپنی جگہ خود بھی چھوٹا سا سر نظرآتی تھی۔ اسکی وجہ سے اس شخص کا سونا، اٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا حد یہ کہ سننا بھی مشکل ہوگیاتھا۔ مقامی میڈیا پر اس بارے میں تفصیلات اور اطلاعات سامنے آئیں تو رحم دل لوگوں نے اس کے علا ج کیلئے بڑے پیمانے پر عطیات جمع کرنے کی مہم چلائی اور اچھی خاصی رقم جمع ہوگئی جس سے اسکاکامیاب آپریشن ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 2ڈالر یومیہ پر کام کرنے والا یہ شخص کسی طرح سے سرجری کے اخراجات خود برداشت کرنے کے قابل نہیں تھا اور نہ ہی وہ ڈاکٹروں کے پاس جانے کا متحمل تھا۔ گال کے قریب بننے والی بڑی رسولی نے کان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ معمول کے مطابق ایک دن سڑک پر کچرا اٹھا رہا تھا کہ کسی نے اسکی تصویر اتاری اور اخبارات و ٹی وی اسٹیشن کو جاری کردی جس نے اس کے علاج کیلئے معقول ذریعہ پیدا کردیا۔ آپریشن کے بعد اسکا کہناہے کہ وہ اب نئی زندگی کا لطف لے رہا ہے۔ سرجری کرنے والے ڈاکٹر اور انکی ٹیم کے ارکان کا کہناہے رسولی الگ کردی گئی ہے مگر اب بھی اسکے کئی ٹیسٹ باقی ہیں جو لئے جارہے ہیں اور مریض کو اب بھی اسپتال میں رکھا گیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ایک تا دو ہفتے بعد اسپتال سے فارغ کردیا جائے تاہم ڈاکٹروں اور سرجنوں کو خوشی ہے کہ وہ ایک شخص کی انہونی بیماری کا علاج کرنے میں کامیاب رہے۔ محکمہ صحت نے بھی عطیات دینے والوں او رآپریشن کرنے والوں کی خدما ت کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں