اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ نواز شریف کا ہجوم سے انصاف کرانے کا نعرہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کایہ نعرہ کہ لوگ احتساب کریں گے ،عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے، ایسے نعروں سے لوگوں کو بار بار بے قوف نہیں بنایا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ عدالتوں کا کام قانون کی بالادستی قائم رکھنا ہے، لوگ اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے آئینی حق سے واقف ہیں۔
چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ احتساب کرنا بھی عدالتوں کی آئینی ذمے داری ہے، ہجوم سے انصاف کرانے کا نعرہ آئین کی خلاف ورزی ہے، نواز شریف ثابت کر رہے ہیں فرد جرم سے متعلق ان کے پاس کہنے کو کچھ بھی نہیں ہے
Load/Hide Comments