گزشتہ روز فیصل آباد ریجن اور راولپنڈی ریجن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ ہدف کے تعاقب میں فیصل آباد ریجن کی جانب سے صہیب مقصود نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 87 رنز بنائے۔ 121 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری تو فہیم اشرف بیٹنگ کیلئے آ گئے جبکہ ان کے ساتھ خرم شہزاد صرف ایک سکور بنا کر کریز پر موجود تھے۔ فہیم اشرف نے خرم شہزاد کو کھیلنے کا موقع فراہم کیا جنہوں نے 52 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ دونوں کی اچھی پارٹنر شپ کے باعث میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا اور فیصل آباد ریجن کو جیت کیلئے 12 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے تو فہیم اشرف کا جادو چلا جنہوں نے سہیل تنویر کو ایسے زوردار اور لمبے چھکے مارے کہ میچ کا مزہ دوبالا ہو گیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے میچ اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments