فلم ‘پدماوتی’ پر ہونے والی تنقید اور دھمکیوں کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی فلم کی مرکزی اداکارہ دپیکا کی حمایت میں سامنے آگئے۔بھارتی انتہا پسندوں نے دپیکا کی ناک کاٹنے سمیت اداکارہ کے سر کی قیمت بھی مقرر کر رکھی ہے، جس پر عامر اور شاہ رخ دونوں نے ہی غم و غصہ کا اظہار کیا۔جیسے ہی عامر خان کو دپیکا کو دی جانے والی دھمکیوں کے حوالے سے خبر ملی تو انہوں نے فوراً ہی اداکارہ کو فون کیا اور تمام حالات کے بارے میں پوچھا، انہوں نے دپیکا کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی۔دوسری جانب شاہ رخ خان نے بھی دپیکا کو فوری طور پر فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔بولی وڈ خانز نے عوامی سطح پر دپیکا یا فلم کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔واضح رہے کہ گذشتہ برس شاہ رخ اور عامر خان کے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے دیئے گئے بیانات کے بعد دونوں اداکاروں کو بھی شدت پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئیں تھی جس کے بعد ممبئی پولیس نے شاہ رخ اور عامر کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔اب تک فلم ‘پدماوتی’کی حمایت میں بالی وڈ کے کئی نامور ستاروں نے اپنا اظہار خیال کیا ہے جن میں اداکارہ شبانہ اعظمیٰ، سلمان خان، کرن جوہر اور دیگر شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments