صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آزادریاست جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان سے متعلق سوشل میڈیا اور کچھ پاکستانی ٹی وی چینلز اور اخبارات میں حقائق سے مغائر خبریں نشر کی گئیں۔صدرآزادکشمیر ایک چیئرٹی پروگرام میں موجود تھے جس کا انعقاد کوسٹ فار ایجوکیشن نامی ایک تنظیم نے کیا تھا۔یہ تنظیم آزادکشمیر میں ایجوکیشن کے فروغ کیلئے فنڈ ریزنگ کرتے ہیں۔آزادکشمیر کے کچھ تعلیمی اداروں کو مالی سپورٹ کرتے ہیں۔اس پروگرام کے دو حصے تھے پہلے حصے میں صدرگرامی نے تقریر کی جو کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے بارے میں تھی۔پروگرام کے دوسرے حصے میں تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر احسن نے تقریر کی ۔اس کے بعد کلچرل شو شروع ہوا۔جو صدرگرامی کوانتہائی ناگوار گزرا۔تو صدرگرامی نے پروگرام کے منتظمین سے اجازت لینی چاہی۔جس پر وہاں پر موجود کچھ لوگوں نے صدرگرامی سے درخواست کی ان کے کچھ سوالات و جوابات کی نشست ہوگی تاہم صدرگرامی فوراً اس پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے ۔کلچرایونٹ کے دوران انڈین گانے بھی صدرگرامی کے کہنے پر بند کروائے گئے ۔اس پروگرام میں عورتیں ،بچے اور صحافی حضرات بھی موجود تھے جو اس بات سے بخوبی واقف ہیں۔ لیکن بعد میں مختلف کلپس کو اکٹھا جوڑکر صدرگرامی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا جس میں کوئی حقیقت نہ ہے۔صدارتی ترجمان نے مزید بتایا کہ اس طرح کے پروپیگنڈا کا مقصد صرف تحریک کشمیر کو نقصان پہنچانا ہے مگر آزادکشمیر کے باشعور اور پڑھے لکھے لوگ ایسے من گھڑت پروپیگنڈوں سے بخوبی واقف ہیں
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments