لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈنے افواہوں اور قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے غیرقانونی بولنگ ایکشن کے سبب پابندی کا شکار محمد حفیظ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آل راونڈر کابولنگ ایکشن ٹھیک کرانے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد گزشتہ ہفتے آئی سی سی نے ان کے بولنگ کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں بورڈ حفیظ کے ساتھ کھڑا ہے اور بولنگ ایکشن ٹھیک کرانے کیلئے ہر قسم کی سپورٹ کی یقین دہانی کراتا ہے۔ حفیظ کا ایکشن ٹھیک کرانے کیلئے پی سی بی پہلے ہی ایک ریویو کمیٹی قائم کر چکا ہے جس میں احسن رضا،علی ضیا، سلیم جعفر اور سجاد اکبر شامل ہیں۔کمیٹی کو یہ ذمے داری سونپی گئی ہے کہ وہ آئی سی سی کے طے شدہ اصولوں کے مطابق ایکشن ٹھیک کرانے کیلئے حفیظ کو ہر ممکن ٹریننگ اور معاونت فراہم کریں۔چار رکنی کمیٹی کی تجاویز پر حفیظ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنے ایکشن پر کام کریں گے اور ہر دس دن بعد لمز میں قائم بائیو مکینکس لیب میں ان کے ایکشن کا جائزہ لیا جائے گا اور آئی سی سی سے آفیشل ٹیسٹ کی سفارش کرنے سے قبل انہیں ہر طرح کی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔پی سی بی نے ایسی تمام قیاس آرائیوں کی تردید کی جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بورڈ بولنگ ایکشن پر پابندی کے بعد حفیظ کی مدد و حمایت نہیں کررہا ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments