کوٹلی تحصیل انتظامیہ دولیاں جٹاں کا کارنامہ،تین سال سے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری شخص کو قائل کرلیا۔مذکورہ شخص نے بیٹیوں کو تو پولیو کے قطرے پلادیے تھے مگر بیٹے کو کسی انجانے خوف کے باعث قطرے پلانے سے انکاری تھا، ہر بار پولیو ٹیم مذکورہ شخص کے گھر گئی مگر ناکام لوٹی۔گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنراور تحصیلداردولیاں جٹاں نے ڈاکٹرز کے ہمراہ چند گھنٹے کی محنت کے بعد مذکورہ شخص کے تمام تحفظات دور کر دیے جس کے بعد بچے کو قطرے پلائے گئے۔تفصیلات کے مطابق بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ذمہ داری اس بار تحصیل انتظامیہ کی لگائی گئی تھی جنہیں دوران مہم یہ خبر ملی کے دولیاں جٹاں کا ایک گھر ایسا ہے جہاں رہائش پذیر ایک شخص اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے نہیں دیتا اور اُس کی بچے کی عمر تین سال ہوچکی ہے مگرابھی تک اُسے ایک بار بھی قطرے نہیں پلائے گے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص نے اپنی بیٹیوں کو پولیو کے قطرے پلائے ہیں اب اپنے بیٹے کو قطرے پلانے سے انکاری ہے جس کی وجہ اُس کے ذہن میں پیدا ہونے والے وہ شبہات ہیں جو پولیو مہم کو ناکام بنانے کے لیے شرپسند عناصر نے پھیلارکھے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر دولیاں جٹاں نعیم اختر اور تحصیلدار دولیاں جٹاں سردار مبشر بشیر نے اپنے عملے کی مدد سے مذکورہ شخص کے گھر رابطہ کیا مگر وہ پولیو کے قطرے اپنے بچے کو پلانے سے مکر گیا جس کے بعد دونوں آفیسران نے مذکورہ شخص کو اپنے پاس بُلایااورڈاکٹرز کی مدد سے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد اُس کے تحفظات دور کرتے ہوئے پولیو کے قطرے بچے کو پلانے پر قائل کرلیا ۔مذکورہ شخص نے تحفظات دور ہونے کے بعد ہنسی خوشی اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلا دیے جو تحصیل انتظامیہ دولیاں جٹاں کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments