لندن ….. بلیوں کی عادات و اطوار کے بارے میں برطانیہ میں آئے دن مختلف پرچوں اور رسالوں کے ساتھ کتابیں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں۔ جن میں انکی تصاویر ہوتی ہیں اور انکی حرکات سکنات کا تفصیلی ذکر ہوتا ہے۔ اب اس حوالے سے جو تازہ ترین کتاب بازار میں آئی ہے اس کا نام مرتبین نے ”پھنسی ہوئی بلیاں “ رکھا ہے او ر اس میں عجیب و غریب حرکتوں کے طفیل اپنی پریشانیاں خریدنے والی 125بلیوں کی تصاویر ہیں۔ ناشرین نے اتنی ساری تصاویر جمع کرنے کیلئے اچھا خاصا وقت اور پیسہ صرف کیا جبکہ انہیں کئی ماہ تک مصروف کار رہنا پڑا۔ بلیاں پالنے والے شائقین اس کتاب سے بطور خاص لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور کتابی تصویروں میں نظرآنے والی بلیوں کی عجیب و غریب تصویروں کا موازنہ اپنی بلیوں سے کرسکتے ہیں۔ کئی تصاویر ایسی ہیں جو عام کہی جاسکتی ہیں مگر چند تصاویر حیران کن بھی ہیں کہ آخر اس بلی نے یہ انداز کس طرح اختیار کیا ہوگا۔ تمام انداز حیران کن اورمضحکہ خیز ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments