کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے ترکی کے پارلیمانی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین مصطفی یانیر اوغلو سے اہم ملاقات کی اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے مصطفی یانیر اوغلو کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مشتمل رپورٹس پیش کیں ،کشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ،عبدالرشید ترابی نے اپیل کی کہ ترکی کی پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر مشتمل وفد مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر بھیجے ،ترکی عالمی سطح پر بین الاقوامی اداروں میں کشمیریوں کے ساتھ تعاون کرے اہل کشمیر اہل ترکی سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہماری حق پر مبنی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھانے کا اہتمام کرے گا اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق حق خودارادیت فراہم کروانے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کومتحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں تاریخ کے سارے سامراجوں کو مات دے دی ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں 8لاکھ قابض افواج کالے قوانین کی آڑ میں انسانیت کا قتل عام کررہی ہے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے مظلوم کشمیری اپنی آواز عالمی سطح پر پہنچانے سے قاصر ہیں ،قائدین حریت پابند سلاسل ہیں ،ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہو چکی ہیں ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں خواتین اور بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ان حالات میں ترکی کی پارلیمانی انسانی حقوق کمیشن سے توقع ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرے اس موقع پر ترکی کی پارلیمانی انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین مصطفی یانیر اوغلو نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں وہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں ان کی آواز کو ہم دنیا کے ہر فورم میں اٹھائیں گے کشمیریوں کی جدوجہد مبنی بر حق ہے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے گی یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق دلائے ترکی ہر فورم پر کشمیریوں کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے مصطفی یانیر اوغلو کو کتب کا تحفہ بھی پیش کیا ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments