سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے تھسارا پریرا کو ٹیم کی قیادت سونپ دی۔سری لنکا اور بھارت کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 10 دسمبر سے ہوگا جس کے لئے لنکن بورڈ نے تھسارا پریرا کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا، پریرا ون ڈے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی بھی قیادت کریں گے۔2009 میں ڈیبیو کرنے والے 28 سالہ آل راؤنڈر تھسارا پریرا 125 ایک روزہ میچ میں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔تھسارا پریرا کو پہلی مرتبہ اس وقت ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملا جب کپتان اوپل تھرنگا نے پاکستان کے خلاف لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔پریرا نے لاہور میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی کارکردگی اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی عمدہ قیادت سے سلیکٹر کو متاثر کیا جس پر انہیں بھارت کے خلاف ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی مل گئی ہے۔رواں سال زمبابوے سے سیریز میں شکست کے بعد سابق لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد سے لنکن ٹیم قیادت کے بحران سے دو چار رہی۔میتھیوز کے بعد اوپل تھرنگا کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا لیکن ان کی قیادت میں سری لنکن ٹیم کو ہوم سیریز میں بھارت اور ملک سے باہر پاکستان سے 0-5 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments