قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی بچے کو زخمی کردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مشرقی غزہ میں البریج کیمپ کے قریب فلسطینی شہریوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں15 سالہ بچہ زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی بچے کی کمرمیں گولی لگی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 30 مارچ 2018 کے بعد سے مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 125 فلسطینی شہید اور 13 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments