لندن….. و اٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے گروپ آڈیو اور وڈیو کال کے نئے فیچر کا آغاز کر دیا۔ قبل ازیں و اٹس ایپ کی طرف سے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان رواں ماہ کے آغاز میں سالانہ ایف 8 ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر چیٹ ایپس کے ڈائریکٹر مبارک امام نے کیا تھا۔ واٹس ایپ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے صارفین اپنے اینڈرائیڈ اور آئی فونز پر اس فیچر کے موصول ہونے اور اس کے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا 2.18.162 پر اس کے استعمال کی تصدیق کر رہے ہیں۔اس فیچر کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کسی دوسرے کو آڈیو یا وڈیو کال کے دوران اس کال کو منقطع کئے بغیر اپنے کانٹیکٹیکس آئیکون کو چھو کر مزیدکانٹیکٹس کو آڈیو یا وڈیوکال میں شامل ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں۔یہ آئیکون فون کی اسکرین پر دائیں طرف اوپر نظر آئے گا۔مدعو کیا جانے والا صارف کال میں شمولیت کا فیصلہ خود کرسکتا ہے۔درایں اثناء برطانیہ میں16سال کے کم عمر کے صارفین کے لئے و اٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کے باعث بعض صارفین کو واٹس ایپ کے نئے فیچر تک رسائی میںمشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اس کے باوجود مبارک امام کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد استعمال کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments