سوئنگ کے سلطان اور طوفانی یارکرز سے بلے بازوں کو بے بس کردینے والے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم آج اپنی 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 1984 میں پاکستان آٹو موبائلز کارپوریشن کی جانب سے کھیل کر کرکٹ کا آغاز کیا۔ وسیم اکرم اپنے زمانہ کرکٹ کے دوران مقبول ترین بولر رہے اور بیک وقت ان سوئنگ اور آؤٹ سوئنگ کرانے کی خوبی نے انہیں دیگر بولروں کے مقابلے میں ممتاز کیا۔ وسیم اکرم ایک روزہ کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور دوسرے عالمی بولر ہیں جنہوں نے 356 ایک روزہ میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے وسیم اکرم نے نومبر 1984 سے جون 2003 تک اپنے 19 سالہ کیرئیر میں 104 ٹیسٹ، 356 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ڈریم کرکٹر وسیم اکرم نے 18سال کی عمر میں راولپنڈی میں پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جب کہ 23 نومبر 1984 کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا۔ 1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا اور انگلینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments